(Constipation) قبض

قبض CONSTIPATION

(Aesculus Hip) اس کیولس

بار بار پخانے کی حاجت مگر اجابت نہ ہو (نکس وامیکا) پخانہ بڑےبڑے ٹکروں کی صورت میں خشک اور ہوا جیسے خارج کرنا دشوار ہو۔ مقعد خشک، گرم اور پر درد ہو۔ اندر لکڑی کی کھپچیاں پھنسی ہوئی محسوس ہوں۔ شدید درد کمر۔ بادی بواسیر۔

(Alumen) ایلومن

 

ضدی قسم کا قبض۔ اجابت کی حاجت بالکل نہ ہو(برئونیا) حاجت محسوس ہو لیکن اجابت نہ ہو (نکس دا میکا)۔ مریض کوشش کرے لیکن پاخانہ خارج نہ ہو۔ پتھریلے ٹکڑوں کی سی اجابت ہو۔ بعد میں احساس جیسے معائے مستقیم ابھی فضلہ سے بھری ہوئی ہے۔ اجابت کے بعد پاخانے کے مقام پر درد اور کھجلی اور احساس جیسے جگہ چھل سہ گئی ہے۔ خونی بواسیر کے مسے۔

(Bryonia) برائیونیا

 

اجابت بڑے بڑے خشک اور سخت ٹکڑوں کی صورت میں ہو۔ ایسی لگتا ہو گویا جلی ہوئی ہے قبض کی شکایت گرم موسم میں یا گرمی لگ جانے مے لاحق ہو۔ مریض محسوس کرے گویا اس کے پیٹ میں پتھرپڑا ہوا ہے۔ منہ اور ہونٹ خشک اور جھلسے ہوئے محسوس ہوں۔ پیاس بہت زیادہ۔ منہ کا ذائقہ کڑوا۔ سر میں درد۔ اجابت کی حجت بالکل نہ ہو۔ معائے مستقیم کا آخری حصہ ایسے مہسوس ہو جیسے بالکل ناکارہ ہو گیا ہے۔

(Collinsonia) کالن سونیا

 

بواسیر اور اس کے ساتھ قبض کی ہٹیلی شکایت۔ پخانہ خشک اور سخت بعد میں ایسا محسوس ہو جیسے لکڑی کی کھپچیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ بچوں اور حاملہ عورتوں میں قنض۔

(Lycopodium) لائیکو پوڈیم

 

 پخانہ کی حاجت مگر اجابت نہ ہو۔ پاخانہ بہت کم مقدار میں آئے ۔ سخت ہو اور بمشکل خارج ہو۔ اجابت کے بعد ایسا محسوس ہو کہ ابھی آنتیں بھری ہوئی  ہیں۔ تھوڑی سی کوئی چیز کھانی پر ایسا معلوم ہو کہ پیٹ بہت زیادہ بھر گیا ہے۔ پیٹ کے نچلے حصہ میں گڑگڑاہٹ اور پیٹ میں بہت زیادہ ہوا جمع ہو جائے۔ معدہ کی خرابیاں ، ڈکار آنے سے آرام نہ ہو۔ بواسیری مسے جن میں درد ہو اور چھونے سے سخت تکلیف ہو۔ اجابت اگر نرم ہو تب بھی مسوں سے خون آتا ہو۔

(Nux Vomica) نکس وامیکا

 

بار بار خانہ کی حاجت مگر اجابت نہ ہوتی ہو۔ پاخانہ اہک وقت میں بہت کم مقدار میں خارج ہو۔ اجابت نامکمل جس کے بعد تسلی نہ ہو اور ایسا محوس ہو کہ ابھی آنت میں کچھ باقی ہے(لائیکو پوڈیم) پر درد بواسیری مسے۔

(Opium) اوپیم

ہٹیلے قسم کا قبض۔ اجابت کی حاجت بالکل نہ ہو۔ اجابت سخت، سیاہ اور گول ٹکروں می صورت میں۔ پاخانہ ذرا باہر آئے اور پھر واپس ہو جائے۔ (سیشیا)۔ پیٹ سخت، پھولا ہوا اور ڈھول کا سا۔

(Sepia) سیپیا

پاخانہ کی حاجت ہو مگر اجابت نہ ہو۔ آنت کے آخری حصے میں پاخانے کے مقام سے اوپر ایسا محسوس ہو جیسے کوئی ڈھیلا رکھا ہے۔ اجابت مقدار میں ناکافی، سخت اور گانٹھوں کی صورت میں جیسے بکری کی مینگنیاں ہوں۔ پاخانہ کے ساتھ ملا ہوا ایسے لپٹا ہوا بلغم خارج ہو۔ اجابت کے دوران اور اس کے بعد دیر تک پخانے کے مقام پر دکھن رہے۔ پخانہ کی جگہ بوجھ کا احساس جو اجابت کے بعد بھی کم نہ ہو۔ پاخانہ کے ساتھ خون کا اخراج۔ خواتین میں قبض اور ساتھ ہی رحم ڈھیلا ہو کر باہر آجائے۔ حمل کے دوران قبض (الیومینا) ۔

(Silicea) سلیشیا

عورتوں میں خاص کر ماہواری سے پہلے یا اس کے دوران قبض کی شکایت۔ ایسا محسوس ہو کہ مقعد بالکل نا کارہ یا مفلوج ہے۔ اجابت مشکل سے اور بہت زور لگانے سے ہو۔ پاخانہ تھوڑا سا باہر آ کر دوبارا اندر لوٹ جائے (تھوجا)۔ مبرز میں ناسور (فسچولا)۔ مبرز میں کٹاو پھٹا اور بواسیر کے مسے۔

مشورہ کے لئے ڈاکٹر آر کے فاتمہ سے ضرور رجوع کریں اور سیلف میڈیکیشن نہ کیٓریں، شکریہ۔

Contact: 0345-6263000 Email: [email protected] Instagram: @medicationbyrkfatima

Leave a comment