ادرک زنجبیل سنڈھ بھی کہا جاتا ہے. اس کا مزاج گرم اعر خشک ہے. بلغمی مزاج لوگوں کے لئے بہت اچھی چیز ہے. ادرک بہت سی بیماریوں میں کام آتا ہے. اس کے بارے میں قرآن پاک کی سورت الدھر میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
ان کو وہاں ایسے مشروب پلائیں جائے گے جن میں زنجبیل کی آمدیش ہوگی۔ ادرک کا شمار ایسی جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے جسکا استعمال سب علاج کے لیے کیا جاتا ہے. ویسے تو یہ سبزی کے طور پر کھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ادرک جسم میں پیدا ہونے والی سوجن کو بھی ختم کرتا ہے جو مختلف بیماریوں کی وجہ بنتی ہے. جیسے کہ شوگر اور کینسر۔
ادرک میں
Antioxidants and anti inflammation propertiesپائ جاتی ہیں. ادرک کا استعمال ہمارے جسم کے اندر بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے تو خون کی نالیاں سخت ہوتی جاتی ہیں اور تنگ ہوتی جاتی ہیں اور اس کے استعمال سے یہ نرم ہو جاتی ہیں۔
ادرک کے استعمال سے گردوں میں، جگر میں اور آنتوں میں موجود فساد مادے باہر نکل جاتے ہیں۔ ادرک کا قہوہ پہشاب آور ہے جس کی وجہ سے پروٹین کا خاتمہ ہوتا ہے اور جگر کی خرابی کی وجہ سے پیٹ میں جمع ہونے والا پانی بھی باہر نکل جاتا ہے۔
ہاضمہ کی خرابی کےلیےتو اکسیر کا درجہ رکھتا ہے. بدہضمی ڈکار کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ادرک میں ایک آئل ہوتا جس کی وجہ سے ادرک کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین میں جب متلی ہوتی ہے تو ادرک کا یا چینی کی شکل میں لینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے بھی اسکا استعمال بہت زبردست ہے۔ جوڑوں اور گھٹنوں کے درد میں بھی اسکا استعمال موثر ہے. تین سے بارہ ہفتے استعمال کریں۔ بلڈپریشر اور شوگر والوں میں استعمال کرنے سے 10 فیصد کم آسکتی ہے. 3 مہینے تک استعمال کرنے سے 11 فیصد کم آسکتی ہے۔
طب یونانی میں پیٹ کی بیماری کے لیے ادرک کا استعمال لازمی کیا جاتا تھا. قبض گیس آنتوں کی بیماریوں میں انکا کہنا تھا۔
ادرک بہت ہی مہنگا تھا جب اسکی تجارت یورپ میں ہوتی تو بکرے کے پاؤ سے بھی زیادہ اسکی قیمت تھی۔
Leave a comment